
بلوچستان کے مستونگ کے علاقے شنگی روڈ پر کلی قمبرانی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت نعمان قمبرانی کے نام سے ہوئی ہے۔
واقعہ کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق قتل کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی تاہم تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔