
بلوچستان کے ضلع آواران میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے آج صبح نو بجے آواران کے علاقہ جکرو میں پاکستانی فورسز کے اہلکاروں پر اس وقت حملہ کیا جب وہ اپنے مورچوں کی جانب جا رہے تھے۔ حملہ کافی دیر تک جاری رہا ہے جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں
تاحال اس حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔