تربت: جھڑپ میں شہید ہونے والے دونوں بلوچ سرمچاروں کی شناخت ہوگئی

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں آج صبح پاکستانی فورسز اور بلوچ سرمچاروں کے درمیان جھڑپ ہوئی، جس کے نتیجے میں دو بلوچ سرمچار شہید ہوئے تھے۔

شہداء کی شناخت امجد ولد بشام ساکن کولواہی بازار آپسر اور صبر اللہ ولد یار محمد سکنہ سنگانی سر کے ناموں سے ہوئی ہیں۔ جھڑپ کے دوران فورسز کے دو اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس کی تصدیق قابض فورسز نے کی ہے۔

جھڑپ کی ایک ڈرون فوٹیج بھی منظرِ عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلوچ سرمچاروں کا ڈرون کے ذریعے پیچھا کیا جا رہا تھا۔ جیسے ہی سرمچار ایک تنگ گلی میں داخل ہوئے دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا جس کے نتیجے میں دونوں بلوچ سرمچار موقع پر شہید ہو گئے۔

تاہم تاحال کسی مسلح تنظیم کے جانب اس جھڑپ سے متعلق کوئی بیان نہیں آیا ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلیدہ: سیکیورٹی پر مامور لیویز اہلکاروں پر حملہ، اسلحہ ضبط

ہفتہ مئی 17 , 2025
ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ سلو میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک زیرِ تعمیر منصوبے کی سیکیورٹی پر مامور لیویز اہلکاروں پر حملہ کرکے اسلحہ ضبط کرلئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق حملہ ہفتے کے روز اُس وقت پیش آیا جب لیویز اہلکار بلیدہ سلو میں ایک تعمیراتی کمپنی کے منصوبے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ