
بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں گزشتہ رات پاکستانی فورسز اور بلوچ سرمچاروں کے درمیان جھڑپ ہوئی، جس کے نتیجے میں دو بلوچ سرمچار شہید ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق رات کے وقت علاقے میں فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جن کے بعد فورسز اور سرمچاروں کے درمیان جھڑپ شروع ہوئی۔
جھڑپ کے بعد دونوں سرمچاروں کی لاشیں مقامی انتظامیہ کے حوالے کر دی گئیں۔ تاہم، تاحال شہید ہونے والے سرمچاروں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔