مشکے: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں نوجوان جبری طور پر لاپتہ

بلوچستان کے ضلع آواران کی تحصیل مشکے میں پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق لاپتہ نوجوان کی شناخت شاہنواز ولد برفی کے نام سے ہوئی ہے جو مشکے کے علاقے لاکی کا رہائشی ہے۔ اطلاعات کے مطابق 16 مئی کی صبح شاہنواز کو ان کے والد اور چند دیگر افراد سمیت نلی کیمپ بلایا گیا تھا۔ والد اور دیگر افراد کو بعد میں رہا کر دیا گیا تاہم شاہنواز کو حراست میں رکھنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ تاحال ان کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خضدار: صمند لیویز چیک پوسٹ پر حملہ، چار لیویز اہلکار ہلاک

ہفتہ مئی 17 , 2025
بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل نال میں واقع صمند لیویز چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں چار لیویز اہلکار ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق حملہ رات کی تاریکی میں کیا گیا، جب اچانک مسلح افراد نے چیک پوسٹ پر شدید فائرنگ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ