
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے آج مورخہ 16 مئی کو شام 6:00 بجے تربت کے علاقے آپسر بلوچی بازار میں قائم ایف سی کے ٹریننگ سینٹر پر راکٹ لانچرز سے متعدد گولے داغے، جو نشانے پر لگے جس کے نتیجے میں قابض فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ حملے کے دوران سرمچاروں نے دو نگرانی (سرویلنس) کیمروں کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ بلوچستان کی مکمل آزادی تک اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی۔