
ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے آپسر میں واقع ایف سی کے ٹریننگ سنٹر پر مسلح افراد نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حملے وقت علاقے میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
مزید تفصیلات کے مطابق حملہ آوروں نے حملے کے دوران دو نگرانی (سرویلنس) کیمرے بھی تباہ کر دیے۔
حملے میں فورسز کو جانی و مالی نقصانات کی اطلاع ہے۔
تاہم تاحال کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔