
تربت کے علاقے آپسر بنڈے بازار کے رہائشی 22 سالہ نوجوان شاہجان ولد قادر داد کو 14 اپریل 2025 کو نماز مغرب کے وقت یعقوب محلہ آپسر سے جبری طور پر اغواء کرلیا گیا تھا۔ مذکورہ واقعے کے بعد سے نوجوان کی کوئی خبر نہیں مل سکی ہے جس پر اہلخانہ شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔
شاہجان کے اہلخانہ نے اعلیٰ حکام، انسانی حقوق کے اداروں اور متعلقہ فورمز سے اپیل کی ہے کہ وہ نوجوان کی فوری بازیابی کیلئے سنجیدہ اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ شاہجان ایک پرامن شہری ہے جس کی جبری گمشدگی نے پورے خاندان کو ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے۔
اہلخانہ نے مزید کہا کہ اگر شاہجان کے خلاف کوئی الزام ہے تو اُسے عدالت میں پیش کیا جائے مگر اس طرح لاپتہ کردینا بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پرامن طریقے سے اپنے پیارے کی بازیابی کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔