
بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں مکران کوسٹل ہائی وے پر زیرو پوائنٹ کے قریب گیس باؤزر اور پک اپ گاڑی کے درمیان تصادم کے باعث حادثہ پیش آیا، جس میں پک اپ اور گیس باؤزر گاڑیوں کو آگ بھڑک اٹھی اور ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہو گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر گوادر کے مطابق حادثہ زیرو پوائنٹ کے قریب پیش آیا جہاں گیس باؤزر اور پک اپ گاڑی کے درمیان ٹکر ہوئی۔ تصادم کے نتیجے میں ایک پک اپ اور گیس باؤزر گاڑیوں کو آگ لگ گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک شخص گاڑی میں پھنس گیا تھا جس کے جھلسنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا بعد ازاں اس کی موت کی تصدیق ہو گئی۔
جاں بحق شخص کی شناخت ظہیر ولد عبد الرحمن سکنہ بیلار کے نام سے ہوئی ہے۔