
بلوچستان کے ضلع کیچ سے گزشتہ روز پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے دونوں نوجوان زرین جاوید اور عمر اقبال آج بازیاب ہو گئے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں شام کے وقت تربت کے دشتی بازار سے ان دونوں نوجوانوں کو ایک موبائل شاپ سے اغوا کیا گیا تھا، جب سفید رنگ کی سرف گاڑی میں سوار نامعلوم مسلح افراد انہیں زبردستی اپنے ساتھ لے گئے تھے۔
آج دنوں نوجوان بازیاب ہوکر اپنے گھروں میں واپس پہنچ گئے ہیں۔