
گزشتہ روز کراچی ایئرپورٹ پر پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق لاپتہ نوجوان کی شناخت عبدالواحد ولد در محمد کے نام سے ہوئی ہے جو بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے پیراندار کا رہائشی ہے۔ انہیں ایئرپورٹ کے اندر امیگریشن کلیئرنس کے بعد حراست میں لیا گیا، جس کے بعد سے ان کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔
لواحقین نے عبدالواحد کی جبری گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے حکام سے ان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔