کچھی: لیویز چوکی پر مسلح افراد کا حملہ، اسلحہ ضبط

بلوچستان کے علاقے کچھی میں گندواہ کوناڑو کے مقام پر آج شام 6 بجے کے قریب مسلح افراد نے لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔

علاقائی زرائع کے مطابق حملہ آور تمام اسلحہ سمیت دیگر سامان ضبط کر کے اپنے ساتھ لے گئے جبکہ لیویز اہلکاروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حملہ آوروں نے اہلکاروں کو یرغمال بنا کر چوکی میں موجود سرکاری اسلحہ اپنے قبضے میں لیا۔ واقعے کے دوران کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم مسلح افراد اہلکاروں کو تنبیہ دے کر موقع سے فرار ہو گئے۔

حملے کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جنگیان بلوچ کی رہائش گاہ پر کیے گئے پُرتشدد حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ پانک

پیر مئی 12 , 2025
بلوچ نیشنل موومنٹ کے محکمہ انسانی حقوق کے ادارے پانک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے علاقے بالیچہ میں پاکستانی فوج کی پشت پناہی میں قائم ڈیتھ اسکواڈز کی جانب سے جنگیان بلوچ کی رہائش گاہ پر کیے گئے پُرتشدد حملے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ