تربت میں نیوی کیمپ، مالار اور نوندڑہ میں فوجی چوکیوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ گیارہ مئی کی رات 8 بجکر 40 منٹ پر بی ایل ایف کے سرمچاروں نے کیچ کے مرکزی شہر تربت میں قابض بحریہ کے کیمپ پر حملہ کیا۔ سرمچاروں نے پہلے نیوی کیمپ کی سیکورٹی چوکی کے سامنے کھڑے اہلکاروں کو نشانہ بنایا جس میں ایک اہلکار موقع پر ہلاک ہوا۔ پھر سرمچاروں نے تین اطراف سے نیوی کیمپ کے اندر مختلف اہداف پر گرینیڈ لانچر کے کئی گولے فائر کیے جن سے دشمن کو کافی نقصان اُٹھانا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ  حملے کے دوران بحریہ نے نگرانی کرنے والے ڈرونز اڑائے، اور سرمچاروں نے فائرنگ کرکے ان ڈرونز کو بھی نشانہ بنایا۔ دوسری جانب سے دشمن کی فوج نے سرمچاروں کو گھیرے میں لینے کی کوشش کی تاہم گوریلا جنگی حکمت عملی کے ماہر سرمچار کاروائی کے بعد بڑی پُھرتی سے نکل کر اپنے محفوظ ٹھکانوں پر بحفاظت پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔ جبکہ قابض فورسز اور پولیس نے حسب معمول ناکہ بندی کرکے عوام کو تنگ کرنا شروع کیا۔

ترجمان نے کہا کہ گیارہ مئی کو شام 6 بجے کے قریب جھاؤ، نوندڑہ کچ کے مقام پر قابض فوج کی چوکی پر بی ایل ایف کے سرمچاروں نے آر  پی جی کے متعدد گولے داغے اور دوسرے جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ سرمچاروں کے حملے کے جواب میں دشمن فورسز نے حسب پالیسی قریبی آبادی پر مختلف اطراف سے مارٹر گولے داغے اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ جبکہ تیسری کاروائی میں بی ایل ایف کے سرمچاروں نے آواران کے علاقہ مالار، مچھی میں دشمن فوج کی چوکی کو حملے کا نشانہ بنایا جس میں سرمچاروں نے اسنائپرز سے دشمن کے ایک اہلکار کو ہدف بنا کر موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔

انہوں نے کہا کہبلوچستان لبریشن فرنٹ ان تینوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی اور قابض افواج کے انخلاء تک جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

واشک: مسلح افراد نے ایک شخص کو اغوا کے بعد قتل کر دیا، لیویز ذرائع

پیر مئی 12 , 2025
تفصیلات کے مطابق رات گئے مسلح افراد نے واشک کے علاقے ناگ ایک شخص کو اس کے گھر سے اغوا کرنے کے بعد قتل کر دیا۔ لیویز فورس کو اطلاع ملنے پر اغوا کاروں کا تعاقب کیا گیا تاہم بانسر چھڑائی کے مقام پر مقتول کی گولیوں سے چھلنی لاش […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ