
مقامی اطلاعات کے مطابق کولواہ کے علاقہ گشانگ میں بلوچ سرمچاروں اور ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں، جبکہ فورسز کے چار گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو جائے وقوعہ کی جانب جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق کولواہ میں آج ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکار چار موٹرسائیکلوں اور ایک زمیاد گاڑی میں مسلح ہو کر علاقے میں گشت کر رہے تھے کہ ان پر مسلح افراد نے حملہ کیا۔ حملے میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکاروں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔
تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔