آواران: پاکستانی فورسز پر مسلح افراد کا حملہ

ضلع آواران میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے گزشتہ روز شام چھ بجے نونڈرہ کے علاقہ کُچ میں پاکستانی فورسز کے کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔ حملہ کافی دیر تک جاری رہا جس دوران کافی دیر تک فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی مسلح افراد نے کیچ، آواران اور پنجگور میں فورسز کو نشانہ بنایا تھا، تاہم ان تمام حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کراچی: سابق چیئرمین بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل شعیب بنگلزئی جبری لاپتہ

پیر مئی 12 , 2025
سابق چیئرمین بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل جامعہ زکریا، شعیب بنگلزئی ولد حاجی دین محمد بنگلزئی کو کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے سادہ لباس میں ملبوس افراد نے اغوا کر لیا ہے۔ واقعہ پیر کی شب تقریباً 2:30 بجے پیش آیا۔ شعیب بنگلزئی کا تعلق بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ