
تفصیلات کے مطابق ضلع قلات کی تحصیل منگچر کے گاؤں یوسفزئی سے تعلق رکھنے والے بشیر زیب ولد عبداللہ لانگو آج صبح معمول کے مطابق ڈیوٹی کے لیے لیویز ٹریننگ سینٹر خضدار جا رہے تھے کہ باغبانہ ایریا میں نامعلوم مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ مقتول لیویز ٹریننگ سینٹر میں بطور کلاس فور ملازم فرائض انجام دے رہے تھے۔
دوسری جانب ضلع گوادر کی تحصیل جیونی میں فائرنگ سے شریف سید نامی ایک عمر رسیدہ شخص ہلاک ہو گیا ہے جو بلیدہ کیچ کے رہائشی تھے۔
اسی علاقے پیشکان سے ایک نامعلوم شخص کی لاش بھی برآمد ہوئی ہے، جسے مقامی حکام نے ضابطے کی کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
تاہم ان واقعات کے محرقات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔