
بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں پاکستانی فورسز نے چھاپوں کے دوران باپ اور بیٹے سمیت تین افراد کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ شب فورسز نے ڈیرہ بگٹی شہر میں ایک گھر پر چھاپہ مارا، جہاں سے داد محمد بگٹی اور ان کے بیٹے رہزن بگٹی کو حراست میں لیا گیا، جنہیں بعد ازاں جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا۔
پاکستانی فورسز نے ڈیرہ بگٹی میں ایک اور گھر پر چھاپہ مار کر ریشو ولد خان محمد بگٹی کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

