
بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے گرمکان رخشان ندی سے اتوار کے روز گولیوں سے چھلنی ایک شخص لاش برآمد ہوئی۔
لاش کو ڈی ایچ کیو اسپتال پنجگور منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت وحید ولد کریم داد ساکن عیسئی کور کے طور پر ہوئی۔ مقتول کے جسم پر گولیوں کے نشانات پائے گئے۔
واضح رہے کہ وحید کو 31 مارچ 2021 کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر جبری لاپتہ کر دیا تھا۔
بلوچستان میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ماروائے عدالت قتل کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز ایک جعلی مقابلے میں قتل کیے گئے تین نوجوانوں کی لاش برآمد ہوئی تھی جو پہلے سے ہی پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ تھے۔