کوئٹہ، خضدار اور آواران میں پاکستانی فورسز پر حملے

بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، خضدار اور آواران میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو تین مختلف حملوں میں نشانہ بنایا، اس دوران شدید دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات کوئٹہ میں ڈگری کالج سریاب کے نزدیک ایف سی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں فورسز کو نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب گزشتہ شب مسلح افراد نے خضدار کے علاقے گریشہ سریج کراس میں سی پیک روڈ پر قائم پاکستانی فورسز کے کیمپ پر حملہ کیا ہے، اس دوران دس دھماکوں کے ساتھ شدید فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں۔

ایک اور حملے میں آواران کے علاقے جھاؤ ڈولیجی میں قائم پاکستانی فورسز کے کیمپ پر 9 مئی کی شام مسلح افراد نے بھاری اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ علاقائی ذرائع کے مطابق حملہ کافی دیر تک جاری رہا، جس کے دوران شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دیتی رہیں۔

حملوں میں فورسز کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے، تاہم حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

آپریشن ھیروف کے مشقوں کے تحت بلوچستان کے 51 سے زائد مقامات پر 71 سے زائد حملے۔ بی ایل اے

اتوار مئی 11 , 2025
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے آپریشن ھیروف کی تیاری کے عسکری مشقوں کے تحت بلوچستان بھر میں 51 سے زائد علاقوں میں 71 سے زائد مربوط حملے کیے، جن میں فوجی قافلے، چوکیوں، خفیہ اداروں کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ