تربت: جعلی مقابلہ، تیسری شخص کی شناخت بھی  لاپتہ افراد کے طور پر ہوئی

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ میں پاکستانی فورسز کے  جعلی مقابلے میں قتل کیے گئے تیسری شخص کی شناخت ہوگئی ہے جو پہلے سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ تھا۔

اطلاعات مطابق تیسری لاش کی شناخت ارشاد ولد زباد سکنہ جت بازار کولواہ کے نام سے ہوئی ہے، جو ایک طالبعلم تھے اور پہلے سے ہی پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ تھے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل دو مقتولین کی شناخت عمران واحد ولد عبد الواحد سکنہ دشتی بازار اور حامد ولد مولاداد سکنہ اپسر کے طور پر ہو چکی تھی۔ عمران کو 9 اپریل 2025 کو اور حامد کو 14 اپریل 2025 کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کیا تھا۔

بلوچستان میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگیوں اور لاپتہ افراد کے ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ جاری ہے۔ جہاں پہلے سے لاپتہ افراد کو قتل کر کے انہیں بلوچ مسلح سرمچار ظاہر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاہم لاپتہ افراد کے اہل خانہ فورسز کے ان دعوؤں کی مسلسل تردید کر رہے ہیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کوئٹہ، خضدار اور آواران میں پاکستانی فورسز پر حملے

اتوار مئی 11 , 2025
بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، خضدار اور آواران میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو تین مختلف حملوں میں نشانہ بنایا، اس دوران شدید دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات کوئٹہ میں ڈگری کالج سریاب کے نزدیک ایف سی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے دستی بم […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ