
بلوچستان کے ضلع پنجگوف میں گزشتہ رات پاکستانی فورسز نے فائرنگ کرکے تاپلو زامران کا رہائشی نوجوان لعل جان ولد الٰہی بخش کو قتل کردیا۔
ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب فورسز نے ایک چلتی ہوئی سول گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں لعل جان نامی نوجوان موقع پر جاںبحق ہوگئے۔
لواحقین کے مطابق پاکستانی فورسز نے چلتی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے لعل جان جانبحق ہوا۔ انہیں آج تربت میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔