
ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں واقع ٹیچنگ اسپتال کے مردہ خانے میں تین نامعلوم افراد کی لاشیں منتقل کی گئی ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق لاشیں شناخت کے لیے لائی گئی ہیں تاہم تاحال ان کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شناخت کے بعد لاشوں کو لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا۔
بلوچستان بھر میں بلوچ سرمچاروں اور پاکستانی فورسز کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ چوبیس گھنٹوں سے جاری ہے، بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی جانب سے پاکستانی فورسز پر متعدد حملوں کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے۔
پاکستانی حکام کی جانب سے ان جھڑپوں میں چھ افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا تھا، تاہم آزاد ذرائع یا مسلح تنظیموں کی جانب سے اس دعوے کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

