بزرگ سیاسی کارکن زہیر بلوچ رہا،  طبیعت انتہائی ناساز

بلوچ سیاسی کارکن زہیر بلوچ جو کہ 75 سال سے زائد عمر کے ہیں بالآخر اپنی غیر قانونی گرفتاری کے تقریباً ڈیڈھ ماہ بعد رہا ہو گئے ہیں۔ ان کو عیدالفطر کے دن پر جبری لاپتہ افراد کے لواحقین کے احتجاج میں شرکت کرنے اور اظہار یکجہتی کرنے کی پاداش میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

زہیر بلوچ کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرکے ڈیڈھ مہینے تک غیر قانونی پابند سلاسل رکھا گیا حالانکہ دوران حراست انکی صحت مزید بگڑتی گئی۔ ان کی بگڑتی صحت کے باوجود جیل حکام نے انھیں اسپتال منتقل کرنے سے روکا جس سے ان کی صحت پر مزید بگڑ گئی اور فیملی زرائع کے مطابق انکے پھیپڑوں نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے

جیل حکام کی طرف سے اسپتال منتقلی کی درخواست کو نظرانداز کیا گیا۔ اس دوران ان کی بازیابی کا عمل جاری رہا اور بالاخر انہیں جیل سے رہا کر دیا گیا اور اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

قلات سے گرفتار پولیس اہلکاروں کو رہا کردیا گیا، بی ایل اے

جمعہ مئی 9 , 2025
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے قلات کے علاقے منگچر میں کارروائی کے دوران حراست میں لیے گئے پولیس اہلکاروں کو رہا کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے ایس آئی غلام سرور، فراز علی، رفیق احمد چنہ، محمد ناصر اور فراز احمد […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ