
بلوچستان کے ضلع مستونگ اور کیچ میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز اور معدنیات لے جانے والی گاڑیوں کو حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تربت کے نواحی علاقے میں سی پیک روٹ پر قائم پاکستانی فورسز کی ایک چیک پوسٹ کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا۔ حملے کے دوران علاقے میں متعدد دھماکوں اور شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔ حملے کے نتیجے میں فورسز کو جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
دوسری جانب، مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں مسلح افراد نے معدنیات لے جانے والی چھ گاڑیوں پر حملہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ گاڑیاں کرومائیٹ اور دیگر معدنیات لے جا رہی تھیں۔ فائرنگ کے نتیجے میں گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔
ادھر ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں مسلح افراد نے فوجی جارحیت کے دوران پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کو گھات لگا کر حملے کا نشانہ بنایا۔ اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے کوھاڑ کے مقام فورسز کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا، جس میں فورسز کے جانی نقصان کی اطلاعات ہیں۔
حملے کے بعد علاقے میں ایمبولنسوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی، جبکہ حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئیبیان جاری نہیں کیا۔
مزکورہ حملوں کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہیں۔