
بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں پاکستانی فورسز کو شہر کے مختلف علاقوں میں نامعلوم مسلح افراد نے حملوں میں نشانہ بنایا، جن میں دھماکوں اور شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔
پہلا حملہ فرنٹیئر کور (ایف سی) کے ہیڈکوارٹرز پر ہوا جہاں حملے کے وقت یکے بعد دیگرے کئی دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔
دوسرا حملہ قمبرانی روڈ پر واقع جنگل باغ کے قریب قائم کیپٹن سفر خان چیک پوسٹ پر ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس مقام پر بھی کم از کم دو دھماکوں کی آوازیں سنائی گئیں۔
اس کے علاوہ ہزارہ ٹاؤن کرانی روڈ پر واقع ایک اور چیک پوسٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
چوتھا حملہ کوئٹہ کے علاقے عارف گلی بورما ہوٹل کے قریب واقع اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے کیمپ پر دستی بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
تاحال ان حملوں کی ذمہ داری کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔