
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ایک بیان میں کہا کہ آٹھ مئی 2025 کو شام 4 بجے کے قریب کولواہ ڈنڈار کے علاقے مادگ کلات میں سرمچاروں نے قابض پاکستانی فورسز کی پوسٹ پر اسنائپر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک فوجی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ سرمچاروں نے واقعے کی ویڈیو فوٹیج بھی ریکارڈ کر لی ہے، جسے جلد ہی بی ایل ایف کے میڈیا چینل آشوب پر جاری کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کولواہ مادگ قلات میں دشمن فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں اور ہماری کارروائیاں قابض پاکستانی افواج کے انخلاء تک جاری رہیں گی۔

