وڈھ: چیک پوسٹ پر بس مسافر کی فائرنگ سے فورسز اہلکار زخمی

خضدار کے علاقے وڈھ میں واقع باران لک چیک پوسٹ پر بسوں کی تلاشی کے دوران ایک مسافر کی فائرنگ سے سیکورٹی فورسز کا اہلکار زخمی ہو گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جانب سے مسافر کوچز کو روزانہ کی بنیاد پر طویل وقت تک روکنا معمول بن چکا ہے، جس پر مسافروں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ اسی دوران ایک بس میں سوار مسافر نے فائرنگ کر دی جس سے ایک اہلکار زخمی ہوا۔

فائرنگ کے بعد مسافر کوچ جائے وقوعہ سے فرار ہو گئی تاہم بتایا جا رہا ہے کہ نمی چیک پوسٹ پر روکے جانے کے بعد فورسز نے کوچ کو تحویل میں لے کر فائرنگ میں ملوث شخص کو گرفتار کر لیا۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ڈیرہ بگٹی میں گیس پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی آر جی  

جمعرات مئی 8 , 2025
بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ بی آر جی کے سرمچاروں نے 7 مئی کی رات ٹوبو میں تیل و گیس کمپنی او جی ڈی سی ایل کی جانب سے نصب کی گئی گیس کنوے کے مین وال کو دھماکہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ