بولان اور زامران میں پاکستانی فورسز کی فوجی جارحیت جاری

بلوچستان کے ضلع بولان اور کیچ میں پاکستانی فورسز کی زمینی اور فضائی فوجی جارحیت جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق بولان کے مختلف علاقوں، سانگان اور جالڑی کے قریب پاکستانی فورسز کی بڑی تعداد دیکھی گئی ہے جبکہ نگرانی کے لیے ڈرونز اور ہیلی کاپٹر بھی گشت کر رہے ہیں۔

تاہم تاحال کسی گرفتاری یا جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

دوسری جانب زامران اور پروم کے درمیانی علاقوں میں بھی پاکستانی فورسز کی فوجی جارحیت جاری ہیں، جبکہ مختلف مقامات پر ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ کی گئی ہے۔

اسی طرح زامران کے علاقے ساہ دیم میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی ایک چوکی پر حملہ کیا، جس میں فورسز کو نقصان پہنچا ہے۔

یاد رہے کہ 24 گھنٹوں کے اندر زامران میں یہ چوتھا حملہ ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

وڈھ: چیک پوسٹ پر بس مسافر کی فائرنگ سے فورسز اہلکار زخمی

جمعرات مئی 8 , 2025
خضدار کے علاقے وڈھ میں واقع باران لک چیک پوسٹ پر بسوں کی تلاشی کے دوران ایک مسافر کی فائرنگ سے سیکورٹی فورسز کا اہلکار زخمی ہو گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جانب سے مسافر کوچز کو روزانہ کی بنیاد پر طویل وقت تک روکنا معمول بن […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ