
بلوچ لبریشن آرمی کے میڈیا سیل ہکل کی جانب سے بولان میں بڑے آئی ای ڈی دھماکے کی ویڈیو فوٹیج جاری کی گئی ہے۔
ویڈیو کے آغاز میں بڑی تعداد میں فوجی اہلکاروں کو پیدل گشت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس کے بعد وہ فوجی گاڑیوں اور ٹرکوں میں سوار ہو جاتے ہیں۔ ان میں ایک ویگو گاڑی بھی شامل ہے جس میں بڑی تعداد میں فوجی اہلکار سوار ہیں۔
ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ دھماکے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو جاتی ہے اور دھماکے کی شدت سے فوجی اہلکار فضا میں اچھلتے اور زمین پر گرتے نظر آتے ہیں۔
یاد رہے کہ بلوچ لبریشن آرمی نے اس حملے میں 12 اہلکاروں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا، جبکہ پاکستانی فوج نے 7 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔ تاہم بی ایل اے کی جاری کردہ ویڈیو نے ان کے دعوے کو تقویت دی ہے اور پاکستانی فورسز کے موقف کو چیلنج کیا ہے۔