
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھ مئی کی رات 8 بجے کے قریب بی ایل ایف کے سرمچاروں نے خاران شہر کے ریڈ زون میں قابض ملٹری انٹیلی جنس کے دفتر کو قریب سے حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دشمن کو جانی و مالی نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ چھ مئی ہی کو ایک اور کاروائی میں بی ایل ایف کے سرمچاروں نے رات 10 بجے کے قریب سوراب کے علاقے ماراپ میں ایک کنسٹرکشن کمپنی کے کریش پلانٹ پر حملہ کرکے وہاں موجود تمام مشینری کو نقصان پہنچایا۔
ترجمان نے کہا کہ بی ایل ایف ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک قابض افواج اور ترقی کے نام پر فوجی نقل وحرکت اور بلوچ وسائل کی استحصال کو آسان بنانے والے نام نہاد منصوبوں کو نشانہ بناتی رہے گی۔