
ضلع خاران:اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات تقریباً آٹھ بجے نامعلوم مسلح افراد نے خاران ریڈ زون میں قائم ملٹری انٹیلیجنس (ایم آئی) کے دفتر پر حملہ کیا۔
حملے کے دوران متعدد دھماکوں سمیت فائرنگ کی آوازیں سنی گئی، حملے کے بعد پاکستانی فورسز کے جانب بھی شدید ہوائی فائرنگ کی گئی اور شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو بند کر دیا۔
تاہم حملہ آور حملے کے بعد بحفاظت فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
تاحال کسی جانی نقصان کی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے اور نہ ہی کسی تنظیم نے حملے کی زمہ داری قبول کی ہے۔