گوادر اور زامران میں پولیس چوکی، موبائل ٹاور اور فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ پانچ مئی کی شام چھ بج کر تیس منٹ پر بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے گوادر کے علاقے تلار میں قائم ایک پولیس چوکی پر حملہ کر کے اسے نذر آتش کر دیا، اور پولیس اہلکاروں کا اسلحہ اور دیگر سامان ضبط کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کی یہ چوکی گاڑیوں سے بھتہ وصولی کے لیے قائم کی گئی تھی جہاں تیل کا کاروبار کرنے والے مقامی لوگوں کی گاڑیوں سے روزانہ بھاری رقم بھتہ وصول کی جاتی تھی۔ عوامی شکایات کے پیش نظر سرمچاروں نے اس پولیس چوکی پر حملہ کرکے اسے نذر آتش کر دیا، جبکہ پولیس اہلکاروں کو بلوچ ہونے کے ناطے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں پہنچایا البتہ انھیں تنبیہ کرکے چھوڑ دیا۔

ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں نے اس دوران تمام مقامی گاڑیوں کو بحفاظت روانہ کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ اسی رات سرمچاروں کے ایک اور دستے نے ریکانی کراس کے مقام پر جاسوسی کے لیے نصب زونگ ٹاور کی مشینری کو نذر آتش کر کے تباہ کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کاروائیوں  کے بعد سرمچار اپنے ٹھکانوں کی جانب جا رہے تھے کہ کلک کے مقام پر ان کا سامنا قابض فوج سے ہوا جس پر ان کے مابین مسلح جھڑپ شروع ہوئی جس کے نتیجے میں قابض فوج کو جانی و مالی نقصان  اٹھانا پڑا۔

ترجمان نے کہا کہ مورخہ 6 مئی کی دوپہر دو بجے بی ایل ایف کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقہ زامران میں کوتان کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فورسز کی ایک چوکی پر حملہ کیا۔ حملے میں سرمچاروں نے اسنائپر سے نشانہ بنا کر ایک اہلکار کو ہلاک کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ دشمن کے خلاف ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک اپنے حملے جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

"فکر ی سنگر سے شہادت تک: بلوچ تحریک میں فدا بلوچ کا نظریاتی مقام"

بدھ مئی 7 , 2025
تحریر رامین بلوچ (آخری حصہ) یہ اتحاد علم، زبان، تاریخ اور شناخت کو مسخ کرکے محکوم اقوام کے شعور کو مفلوج کرنے کی سازش رچاتا ہے؛ تاکہ وہ نہ صرف اپنے حال سے بیگانہ رہیں، بلکہ اپنے ماضی سے کٹ کر، مستقبل سے بھی مایوس ہو جائیں۔یہ وہ غیر مرئی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ