زامران، کلانچ اور پروم میں پاکستانی فوج، پولیس، مواصلاتی ٹاور اور فوجی رسد کو نشانہ بنایا گیا ہے

اطلاعات کے مطابق آج دوپہر دو بجے کیچ کے علاقے زامران میں کوتان کے مقام پر قائم پاکستانی فورسز کی ایک چوکی پر مسلح افراد نے حملہ کیا، حملے کے نتیجے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب کلانچ میں امبی اور تلار کے مقامات پر گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے ایک پولیس چوکی اور مواصلاتی ٹاور پر حملہ کیا ہے۔ حملے کے دوران ٹاور کو مشینری سمیت نذر آتش کر دیا گیا، جبکہ پولیس چوکی کو بھی نقصان پہنچایا گیا ہے۔

ایک اور کاروائی میں پنجگور کے علاقے پروم میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو رسد فراہم کرنے والی ایک گاڑی کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

تاہم، مذکورہ کارروائیوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بولان و تگران بم دھماکوں میں قابض پاکستانی فوج کے  14 اہلکار ہلاک کر دیے گئے – بی ایل اے

منگل مئی 6 , 2025
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے بولان اور کیچ میں دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کے چودہ اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کے اسپیشل ٹیکٹیکل آپریشنز اسکواڈ (ایس ٹی او ایس) نے آج بولان […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ