
کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ خلجی کالونی میں گھریلو تنازع کے نتیجے میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت نعمت اللہ کے نام سے ہوئی ہے جس نے 10 روز قبل دوسری شادی کی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی پہلی بیوی بخت بی بی نے دوسری شادی کرنے پر شوہر پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔
واقعے کے بعد پولیس نے ملزمہ بخت بی بی کو آلۂ قتل سمیت گرفتار کر کے ویمن پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا ہے۔