بولان: آئی ای ڈی دھماکے میں اسپیشل آپریشنز کمانڈر سمیت 6 فوجی اہلکار ہلاک، 5 زخمی

بلوچستان کے ضلع بولان میں ایک آئی ای ڈی بم دھماکے کے نتیجے میں پاکستانی فوج کے اسپیشل آپریشنز کمانڈر سمیت چھ اہلکار ہلاک جبکہ پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکہ ضلع بولان کے علاقے گیشتری میں اُس وقت ہوا جب فوجی گاڑی امیر پوسٹ اور علی خان بیس کے درمیان معمول کے گشت پر تھی۔

ہلاک ہونے والے اہلکاروں میں اسپیشل آپریشنز کمانڈر طارق عمران، نائیک آصف، صوبیدار فاروق، نائیک مشکور، سپاہی واجد، اور سپاہی کاشف شامل ہیں۔ ان میں سے پانچ کا تعلق یونٹ 135 ڈبلیو سے بتایا گیا ہے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں میں سپاہی ذیشان، سپاہی شادمان، نائیک اویس (یونٹ 135 W)، جبکہ سپیشل آپریشنز کمانڈ سے تعلق رکھنے والے سپاہی زین اللہ اور سپاہی طیب شامل ہیں۔

واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد کم از کم پانچ فوجی ہیلی کاپٹروں کو علاقے کی فضاء میں گشت کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

بلوچستان میں اس طرح کے حملوں کی زمہ داریاں بلوچ مسلح تنظیمیں قبول کرتے رہے ہیں، تاہم اس حملے کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کوئٹہ: دوسری شادی کرنے پر بیوی نے شوہر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

منگل مئی 6 , 2025
کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ خلجی کالونی میں گھریلو تنازع کے نتیجے میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت نعمت اللہ کے نام سے ہوئی ہے جس نے 10 روز قبل دوسری شادی کی تھی۔ پولیس کا کہنا […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ