زامران اور خاران حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے چار مئی کی شام چھ بجے کیچ کے علاقے زامران میں کوتان کے مقام پر قائم پاکستانی فورسز کی چوکی کے باہر کھڑے ایک اہلکار کو اسناپئر حملے میں نشانہ بناکر ہلاک کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک اور حملے میں بی ایل ایف کے سرمچاروں نے 5 مئی شام 9 بجے کے قریب خاران شہر میں گْواش روڈ پر قائم فورسز کے چیک پوسٹ کو گرنیڈ لانچروں اور خودکار ہتھیاروں سے حملے میں نشانہ بنایا۔ حملے میں دشمن فورسز کو جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان نے کہا کہ حملے کے بعد حواس باختہ پاکستانی قابض فورسز نے شدید فائرنگ کی اور ہمارے سرمچاروں کو گھیرنے کی کوشش کی۔ شہری گوریلا جنگ میں ماہر ہمارے سرمچار اپنی طے شدہ حکمت عملی کے تحت اپنے محفوظ ٹھکانوں پر پہنچ گئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ حملے بلوچستان میں قابض افواج کے خلاف جاری ہماری مسلح جدوجہد کی کامیابیوں اور ہمارے عزم کو ظاہر کرتی ہیں۔ ہم واضح کرتے ہیں کہ ایسے تمام مقامات جہاں ریاستی فورسز موجود ہوں، ہمارے سرمچاروں کے نشانے پر ہیں۔ بلوچ قوم کی آزادی کی راہ میں کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ ہماری کارروائیاں اور جدوجہد بلوچستان کی آزادی تک تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کراچی زون کی تشکیل، عالم آسکانی آرگنائزر، زیشان ڈپٹی آرگنائزر منتخب، این ڈی پی

منگل مئی 6 , 2025
نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کراچی زون کا پہلا آرگنائزنگ باڈی اجلاس زیر صدارت مرکزی آرگنائزر شاہ زیب بلوچ منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن معراج شاد بلوچ نے بطور اعزازی مہمان شرکت کی۔ شہداء کی یاد سے اجلاس کا آغاز کرکے تعارفی نشست کے بعد مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ