
ضلع کیچ: تمپ کے علاقہ رودبن میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے علی ولد موسیٰ پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔
واقعے کے بعد لیویز فورس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تربت ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا۔ قتل کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔