نوشکی – خاران روڈ پر ناکہ بندی اور تعمیراتی کمپنی سمیت دشت میں حفاظتی بند تعمیر کرنے والے مشینریز کو نقصان پہنچانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ تین مئی کو سہ پہر 3:30 بجے کے قریب، دشت بلنگور کے علاقہ سورک میں بی ایل ایف کے سرمچاروں نے غیر ضروری حفاظتی بند تعمیر کرنے والے ٹریکٹروں کے ٹائر برسٹ کردیئے۔

انہوں نے کہا کہ خیال رہے ٹھیکیدار خورشید نگوری کو پیشگی اطلاع دی گئی تھی کہ بی ایل ایف اس غیر ضروری بند کی تعمیر کی اجازت نہیں دے گی، لیکن وہ باز نہیں آیا۔ جس کے بعد سرمچاروں نے تنبیہ کے طور پر پانچ ٹریکٹروں کے ٹائر برسٹ کرکے نقصان پہنچایا ۔

ترجمان نے مزید کہا کہ چار مئی کو دوپہر 1:00سے 2:00 تک، بی ایل ایف کے سرمچاروں نے نوشکی کے علاقہ البت کے قریب خاران – نوشکی روڈ پر ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی تلاشی لی، جبکہ سرمچاروں کے ایک دستے نے زرین جنگل میں تعمیراتی کمپنی پر حملہ کر کے مشینری کو جلا دیا۔ اور چار افراد کو مشکوک سرگرمیوں کی وجہ سے حراست میں بھی لیا گیا۔ جن سے تفتیش جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر سرمچاروں کی ایسے ناکہ بندیوں اور تلاشی کا مقصد مسافروں کو تنگ کرنا نہیں بلکہ قابض ریاست کی بلوچ دشمن فورسز اور جاسوسوں کو نشانہ بنانا اور ان کی نقل و حرکت کو روکنا ہوتا ہے

انہوں نے کہا کہ بی ایل ایف نوشکی میں سڑک پر ناکہ بندی، حفاظتی بند اور تعمیراتی کمپنی کے مشینریز کو نقصان پہنچانے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے، اور بلوچستان بھر میں تعمیراتی کمپنیوں کو خبردار کرتی ہے کہ وہ بلوچستان میں قابض پاکستان کے استحصالی منصوبوں اور پروگرام کا حصہ نہ بنیں۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تمپ میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

منگل مئی 6 , 2025
ضلع کیچ: تمپ کے علاقہ رودبن میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے علی ولد موسیٰ پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔ واقعے کے بعد لیویز فورس نے جائے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ