جیونی میں کوسٹ گارڈ کی گاڑی پر دھماکہ، زامران میں فورسز کی چوکی پر حملہ

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے جیونی لکن تیاب میں ناملعوم افراد نے معمول کے گشت پر مامور کوسٹ گارڈ کی گاڑی کو دھماکے کا نشانہ بنایا۔

مقامی ذرائع کے مطابق دھماکے میں جانی نقصان کی اطلاعات ہیں، تاہم ہلاکتوں اور زخمیوں کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے زامران میں کوتان کے مقام پر قائم پاکستانی فورسز کی چوکی کو گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا۔ حملے کے دوران دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی گئی، حملے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

تاہم تاحال ان دونوں حملوں کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خضدار: مسلح افراد کے ہاتھوں ایک شخص اغوا

پیر مئی 5 , 2025
خضدار کے علاقے زہری میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک نوجوان کو اغواء کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق مغوی کی شناخت اسفند صالح زئی زہری ولد حاجی جاوید احمد ساکن سموانی زہری کے نام سے ہوئی ہے جسے زہری بازار سے ان کی گاڑی سمیت نامعلوم مسلح افراد نے اغواء […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ