
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27 اپریل 2025 کو بی ایل ایف کے سرمچاروں نے ریاستی مخبر اور قومی مجرم زاہد ولد واحد بخش سکنہ ناگی، کلانچ کو حراست میں لے لیا اور اس کے خلاف تمام معاملات و الزامات کی مختلف پہلوؤں سے مکمل چھان بین کی۔ زاہد کے خلاف تمام الزامات بغیر کسی شک و شبہ کے ثابت ہونے پر 30 اپریل 2025 کو اسے سزائے موت دے کر منطقی انجام تک پہنچایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ یاد رہے کہ زاہد تنظیم کا رکن تھا اور 2015 میں اس نے قابض فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیے تھے جس کے بعد وہ کئی فوجی کارروائیوں میں قابض پاکستانی فوج کے ساتھ باقاعدہ شامل ہوکر سرمچاروں کے ٹھکانوں تک دشمن کو پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کرتا رہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بی ایل ایف باشعور بلوچ والدین سے اپیل کرتی ہے کہ اگر وہ محسوس کرتے ہیں کہ ان کے خاندان میں سے کوئی بھی فرد جاسوسی یا دیگر بلوچ مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے تو پہلے خود اسے غداری سے روکیں اور باز نہ آنے پر ہمیں بروقت اطلاع دیں تاکہ قومی نقصان سے بچا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ کسی بھی خاندان کیلئے اس کے افراد کی بہت بڑی اہمیت ہوتی ہے لیکن قومی مفاد اور آزادی سب رشتوں پر مقدم ہے۔ دشمن فوج بلوچ آبادی میں سے مراعات کے نام پر معصوم لوگوں کو بھرتی کر کے انہیں بلوچ مخالف گروہوں کا باقاعدہ حصہ بنا رہا ہے۔ تاہم تنظیم کو امید ہے کہ ہماری قوم قابض پاکستانی فوج کی بلوچ دشمن پالیسیوں کو سمجھے گی۔