
شال (کوئٹہ) کے علاقے سریاب روڈ پر واقع جنگل باغ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے اہلکار کو نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہو گئے۔
ہلاک اہلکار کی لاش کو ضروری کارروائی کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
تاہم ابھی تک کسی نے اس حملے کی زمہ دارے قبول نہیں کی ہے۔