آواران: مسلح افراد کی ناکہ بندی اور گاڑیوں کی چیکنگ

آواران میں مسلح افراد نے بارہ گھنٹوں تک سڑک پر ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی اور عوام سے خطاب کیا۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے آج صبح چھ بجے سے شام چھ بجے تک پیراندر اور کنیرہ کے درمیان مشکے روڈ پر ناکہ بندی کرکے چیکنگ کی۔ اس دوران آنے اور جانے والے مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کیے گئے اور بعد ازاں انہیں بلوچ آزادی کی جدوجہد کے بارے میں آگاہی دی گئی۔

اس دوران مسلح افراد نے سڑک تعمیر کرنے والی گاڑیوں کو بھی روک کر ڈرائیوروں کو تنبیہ کی، تاہم ڈرائیوروں سمیت گاڑیوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق مسلح افراد آزادی پسند سرمچار تھے، تاہم اس کارروائی کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

نوشکی: خاران روڈ پر کام کرنے والے 4 مزدور اغوا، مشینری نذر آتش

اتوار مئی 4 , 2025
بلوچستان کے ضلع نوشکی میں خاران روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے سڑک کی تعمیر میں مصروف چار مزدوروں کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ البت کے مقام پر پیش آیا جہاں مسلح افراد نے نہ صرف مزدوروں کو زبردستی اپنے ساتھ لے جایا بلکہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ