
بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے کراچی، تمپ اور قلات میں تین مختلف حملوں میں قابض فوج، پولیس اور رینجرز کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے گزشتہ رات کراچی کے علاقے ملیر، کالا بورڈ میں قائم سندھ رینجرز کی فوجی چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا، حملے میں انہیں جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔
ترجمان نے کہا کہ ایک اور حملے میں تین مئی کی شام 7 بجکر 50 منٹ پر بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے تمپ، کلاھو میں قابض پاکستانی فورسز کی چوکی پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ جس کے نتیجے میں قابض فورسز کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک اور کاروائی میں بی ایل ایف کے سرمچاروں نے بلوچستان کے علاقے قلات میں دربار روڈ پولیس تھانے پر دستی بم سے حملہ کیا جو تھانے کے اندر گرا اور پولیس کو جزوی نقصان پہنچا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ ہماری کارروائیاں اور جدوجہد بلوچستان کی آزادی تک تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی۔