کیچ اور پنجگور سے دو نوجوان جبری لاپتہ

بلوچستان کے اضلاع کیچ اور پنجگور سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے ناصر آباد سے تعلق رکھنے والے انضمام ولد محمد حسن کو گزشتہ رات ان کے گھر پر چھاپہ مار کر فورسز نے حراست میں لیا جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔ انضمام تربت یونیورسٹی کے شعبہ قانون کے طالب علم ہیں۔

اسی طرح پنجگور کے علاقے تسپ پنچی کے رہائشی نوجوان سمیر سبزل کو یکم مئی 2025 کو فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا۔

اہل خانہ نے ان کی جبری گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے۔

مدیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سانحہ نوشکی میں مزید 5 زخمی دم توڑ گئے، جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہو گئی

ہفتہ مئی 3 , 2025
بلوچستان کے ضلع نوشکی میں آئل ٹینکر دھماکے میں زخمی ہونے والے مزید پانچ افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔ یہ واقعہ 27 اپریل کو پیش آیا تھا جب ایک آئل ٹینکر میں اچانک آگ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ