
ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے پاکستانی فورسز نے دو نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد مبینہ طور پر جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، لاپتہ کیے گئے نوجوانوں کی شناخت خدابخش مندی اور حاکم بلوچ ولد جما کے ناموں سے ہوئی ہے، جنہیں دو روز قبل بلوچ اسپتال کے قریب سے حراست میں لیا گیا اور بعد ازاں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
جبری طور پر لاپتہ کیے گئے خدابخش کا تعلق کیچ کے علاقے ہوشاب سے ہے، جبکہ حاکم بلوچ کا تعلق تربت کے علاقے آسکانی سے بتایا جاتا ہے۔