آواران: مالار میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف


بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم مئی کو سرمچاروں نے آواران، مالار میں سڑک کی تعمیراتی کمپنی کی حفاظت پر مامور پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کو اس وقت بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جب وہ سڑک کے کام کی نگرانی کے لیے ڈیوٹی پر تعینات تھے۔ حملے کے نتیجے میں دشمن فورسز کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان بھر میں کالونائزر اپنے فورسز کی نقل و حرکت کو آسان اور وسائل کی لوٹ کھسوٹ کو تیز کرنے کی غرض سے ترقی کے نام پر سڑکیں  بنا رہی ہے جس کی واضح مثال پاک چین استحصالی سڑک ہے جس کی تعمیر کے دوران بہت سے لوگوں کو جبری لاپتہ کر دیا گیا اور بستیوں کو ہجرت پر مجبور کر دیا گیااس پالیسی کے تحت قابض پاکستانی فوج نے سینکڑوں بستیوں کو نقل مکانی پر مجبور کر دیا ہے، جسے روکنے کے لیے سرمچار بڑی محنت سے لڑرہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ہوشاپ تا آواران پاکستان چین اقتصادی سڑک بھی اسی استحصالی پالیسی کا حصہ ہے جس کے خلاف سرمچار پوری قوت سے لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان چائنا ایم 8 سڑک بنانے والی کمپنی اور قابض فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں اور بلوچستان کی آزادی تک قابض ریاست کے افواج اور اقتصادی مفادات پر حملے جاری رکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پسنی: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں نوجوان جبری طور پر لاپتہ

جمعرات مئی 1 , 2025
گوادر کی تحصیل پسنی سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک اور نوجوان جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا ہے۔ لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت آصف وفا کے نام سے ہوئی ہے، جو کوسٹل ہائی وے پولیس میں بطور کانسٹیبل ملازم ہیں۔ علاقائی ذرائع کے مطابق آصف وفا نہ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ