
پنجگور کے علاقے خدابادان میں گزشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے ریاستی سرپرستی میں سرگرم مسلح گروہ جسے عام طور پر “ڈیتھ اسکواڈ” کے نام سے جانا جاتا ہے، کے ایک ٹھکانے پر حملہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حملہ ڈیتھ اسکواڈ کے سرغنہ فرحان کے زیرِ استعمال ٹھکانے پر ہوا، حملے کے دوران علاقے میں پانچ زوردار دھماکوں سمیت جبکہ شدید فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔
اطلاعات کے مطابق حملے کے نتیجے میں ڈیتھ اسکواڈ کارندوں کو جانی نقصان پہنچا ہے، تاہم اب تک کسی ہلاکت یا زخمی کی باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی۔
تاحال اس حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔