
آواران میں مسلح افراد نے سڑک تعمیر کرنے والوں کی حفاظت پر مامور پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کو اس وقت بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، جب وہ سڑک کے کام کی نگرانی پر مامور تھے۔
ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے آج دوپہر کولواہ کے علاقے مالار مچی کے مقام پر فورسز کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔ حملے کے نتیجے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔
حملے کے دوران فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں، تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔