
اردوبلوچستان کے ضلع زیارت میں گزشتہ دنوں سی ٹی ڈی نے سات افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا، جن میں سے ایک کی شناخت لاپتہ فرد کے طور پر ہوئی ہے۔
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ فورسز نے چوتیر سنجاوی میں سات افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ ان میں سے ایک شخص کی شناخت گل محمد مری ولد غلام نبی کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں 20 دسمبر 2024 کو فورسز نے سنجاوی سے مبینہ طور پر جبری طور پر لاپتہ کیا تھا۔
تنظیم کے مطابق، گل محمد مری کی جبری گمشدگی کی تفصیلات ان کے لواحقین نے تنظیم کو فراہم کی تھیں، اور ان کا کیس لاپتہ افراد کے کمیشن میں بھی درج ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی فورسز پر جبری لاپتہ افراد کو جعلی مقابلوں میں قتل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ ماہ دکی میں بھی ایک مبینہ جعلی مقابلے میں پانچ افراد کو ہلاک کیا گیا تھا۔