خاران: دو مختلف مقامات سے دو لاشیں برآمد

خاران میں دو مختلف مقامات سے دو لاشیں برآمد ہوئی ہیں، تفصیلات کے مطابق ایک لاش کلی کشمیر سے ملی جبکہ دوسری لاش گواش روڈ سوربڈو کے علاقے سے برآمد ہوئی
ہے۔

کلی کشمیر سے ملنے والی لاش کی شناخت حفیظ اللہ ولد داد محمد ساکن گزی ضلع خاران کے طور پر ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حفیظ اللہ 26 اپریل سے لاپتہ تھا۔ اسے قتل کر کے لاش کو بوری میں بند کر کے گندم کے کھیت میں پھینک دیا گیا تھا۔ پولیس نے حفیظ اللہ کے لاپتہ ہونے کے مقدمے میں لاش کی برآمدگی سے قبل ہی پانچ افراد کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی تھی جو اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں۔

دوسری لاش گواش روڈ سوربڈو کے علاقے سے ملی ہے جس کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ ذرائع کے مطابق لاش کے ساتھ مبینہ طور پر تین رنگوں والی ایک پرچم بھی رکھی گئی تھی۔ مقتول کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

تاہم قتل کے وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تربت: جبری لاپتہ ہونے والے دو طلبہ بازیاب

جمعرات مئی 1 , 2025
بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے 30 اپریل کو پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ ہونے والے دو نوجوان بازیاب ہو کر اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں۔ بازیاب ہونے والوں کی شناخت دونوں طالبعلوں کی شناخت شئے حق ولد شہید الطاف بلوچ اور آدم […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ